چلتے ہو تو چین کوچلئے از ابن انشاء
چلتے ہو تو چین کوچلئے از ابن انشاء چلتے ہو تو چین کو چلئے ابن انشاء کا چین کا سفر نامہ ہے جس میں انہوں نے اپنے چین کے سفر کو نہایت دلچسپ انداز میں بیان کیا ہے نام کتاب :- چلتے ہو تو چین کو چلئے مولف :- ابن انشاء صفحات :- 141 فائل سائز :- 8 ایم ۔ بی کتاب بارے میں :- چلتے ہو تو چین کو چلئے ابن انشاء کا چین کا سفر نامہ ہے ۔ ابن انشاء کا اصلی نام شیر محمد خان تھا اور تخلص انشا. آپ 15 جون 1927ء کو جالندھر کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے ، 1946ء میں جامعہ پنجاب سے بی اے اور 1953ء میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ 1962ء میں نیشنل بک کونسل کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ ٹوکیو بک ڈولپمنٹ پروگرام کے وائس چیئرمین اور ایشین کو پبلی کیشن پروگرام ٹوکیو کی مرکزی مجلس ادارت کے رکن تھے۔ روزنامہ جنگ کراچی اور روزنامہ امروز لاہور کے ہفت روزہ ایڈیشنوں اور ہفت روزہ اخبار جہاں میں ہلکے فکاہیہ کالم لکھتے تھے۔ ابن انشاء نے یونیسکو کے مشیر کی حیثیت سے متعدد یورپی و ایشیائی ممالک کا دورہ کیا تھا۔ جن کا احوال اپنے سفر ناموں میں اپنے مخصوص طنزیہ و فکاہیہ اند...