خطبات آزادئ وطن
خطبات آزادئ وطن خطبات آزادئ وطن یعنی تحریک آزادئ ہند کے موضوع پر مختلف علماءو اکابرین کی تقاریر کا مجموعہ ۔ نام کتاب :- خطبات آزادئ وطن ( جلد اول اور دوم ) مرتب :- مولانا محمد ابراھیم بن محمد ادیا مانگرولی ۔ صفحات :- جلد اول :- 233 ، جلد :- دوم :- 233 ۔ فائل سائز :- جلد اول :- 78 ایم ۔ بی ۔ جلد دوم :- 60 ایم ، بی ۔ مختصر تعارف :- یہ امر اظہر من الشمس ہے کہ پرتگیزی تا برطانوی نو آبادیاتی نظام سے آزادی حاصل کرنے کے لیے مسلمان حکمرانوں، نوابین، تعلقہ داروں خصوصاً مدارس کے بوریا نشینوں نے جس جذبہ سرفروشی کا ثبوت دیا اور موت و حیات سے بے نیاز ہو کر اپنی جان و مال، اہل وعیال اور دنیاوی آسائش، نیز سب کچھ حب الوطنی کی نذر کر دیا، وہ تاریخ ہند کا ایک روشن باب ہے جس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔ پتہ پتہ بوٹا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہیں جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہیں زیر نظر کتاب " خطبات آزادئ وطن " جناب مولانا محمد ابراھیم بن محمد ادیا مانگرولی کی تیار کردہ ہے ، جس میں انہونے آزادئ وطن کے موضوع پر مختلف علماء و اکابرین کے خطبا...