اشاعتیں

جون, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے

تصویر
گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے    گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے یعنی ایک بے قصور قیدی کی درد بھری سچی داستان    نام کتاب :- گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے  بقلم :- مفتی عبد القیوم صاحب م دامت برکاتھم  صفحات :- 196 فائل سائز :- 17 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-  گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے جناب مفتی عبد القیوم صاحب کی کتاب ہے جو احمد آباد ، گجرات کے رہنے والے ہیں ، قوم و ملت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اسی جذبہ کی بنیاد پر انہیں اکشر دھام مندر حملہ کے جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ۔اور انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں گیارہ سال لگ گئے ۔     یہ کتاب انہیں گیارہ سال کی درد بھری داستان پر محیط ہے ، کتاب کا اسلوب اگر چہ سادہ ہے لیکن دل کو چھو لینے والا ہے ، ہر ہر لفظ سے صداقت کی مہک آتی ہے ، قاری کتاب پڑھنے میں ایسا مشغول ہو جاتا ہے کہ صاحب کتاب پر جیل میں بتنے والی تکلیف کو اپنے جسم پر محسوس کرتا ہے ، پڑھتے پڑھتے بارہا آنکھیں اشک بار ہو جاتی ہیں ، دل میں جذبات کا ایک سیلاب امڈ آتا ہے ۔ دل تڑپا دینے والی ، آنکھوں کو اشک بار کر دینے والی دل کو مغموم کر دینے والی بڑے درد بھرے اسلوب میں لکھی گئی یہ کتاب بے قصوروں پر

حیات الحیوان اردو

تصویر
  حیات الحیوان اردو حیات الحیوان یعنی علامہ کمال الدین دمیری ؒ کی شہرہؑ آفاق کتاب ۔   نام کتاب :- حیات الحیوان اردو ۔ ( دو جلدوں میں ) مصنف :- علامہ کمال الدین دمیری ؒ ۔ صفحات :- جلد اول :- 716 ۔         جلد ثانی :- 747 ۔ فائل سائز :- جلد اول :- 16 ایم ۔ بی ۔             جلد ثانی :- 17 ایم ۔ بی ۔    مختصر تعارف :-                       حیات الحیوان علامہ کمال الدین دمیری ؒ کی شہرہؑ آفاق کتاب ہے جسکا اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے ، یہ حیوانات کا انسائیکلوپیڈیا ہے ، اپنی طرز کا عظیم معلومات اور حقائق کا خزانہ ہے ، اس کتاب میں حروف تہجی کے اعتبار سے سیکڑوں جانوروں کے نام اور کنیتیں اور لغوی تشریحات ، جانوروں کی عادات ، خصائل اور خصوصیات  موجود ہے ، قرآن کریم میں موجود انکے تذکرے اور متعلقہ حوالے اور شرعی حلت اور حرمت بھی مذکور ہے ، اس کے ساتھ ساتھ خواب کی تعبیر ، تزکروں کے ذیل میں تاریخی واقعات ، اور اشعار ، اوراد و وظائف ، تعویذات و عملیات  دیگر فوائد ،نادر و دلچسپ معلومات و واقعات بھی ذکر کئے گئے ہیں ،             حیات الحیوان اسلامی کتب میں موضوع کی ندرت کے اعتبار سے عظیم شاہکار کتاب