دنیا کی سو عظیم کتابیں
دنیا کی سو عظیم کتابیں دنیا کی سو عظیم کتابیں ستار طاھر کی ایک منفرد تصنیف ہے ۔ کتاب کا نام :- دنیا کی سو عظیم کتابیں مصنف :- ستار طاھر مصنف کا تعارف :- ستار طاہر قیامِ پاکستان سے قبل یکم مئی، 1940ء گورداسپور میں پیدا ہوئے موصوف پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور ادیب، مترجم، کالم نگار، صحافی اور محقق تھے۔انہوں نے کئی اہم جرائد کے ادارتی فرائض انجام دیئے جن میں سیارہ ڈائجسٹ، قومی ڈائجسٹ، ویمن ڈائجسٹ شامل ہیں اس کے علاوہ 250 سے زائد کتب کے مصنف ومرتب اور مترجم ہیں۔ تین روسی کتب کا ترجمہ بھی کیاان کی تحریر کردہ کتب میں سورج بکف و شب گزیدہ، حیات سعید، زندہ بھٹو مردہ بھٹو، صدام حسین، مارشل لا کا وائٹ پیپر، تعزیت نامے اور تنویر نقوی: فن اور شخصیت کے نام سرفہرست ہیں اور ان کی ترجمہ شدہ کتب میں ری پبلک، حسن زرگر، دو شہروں کی ایک کہانی، شہزادہ اور فقیر، سرائے، تاراس بلبا اور دنیا کی سو عظیم کتابیں سرِ فہرست ہیں۔ستار طاہر صاحب نے 25؍مارچ 1993ء کو لاہور میں وفات پائی۔ کتاب کا تعارف :- "دنیا کی س...