اشاعتیں

اگست, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

معرکہ ایمان و مادیت

تصویر
 معرکہ ایمان و مادیت  معرکہ ایمان و مادیت مولانا علی میاں صاحب ندوی کی مشہور کتاب ہے جو الصراع کا ترجمہ ہے نام کتاب :- معرکہ ایمان و مادیت مصنف :- مولانا علی میاں ندوی  کتاب کے بارے میں مولانا علی میاں صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ اس کتاب میں فرماتے ہیں  عہد آخر کے فتنوں سے سورہ کہف کا تعلق مجھے محسوس ہوا کہ میرا دل اس راز تک پہونچنے کے لئے بیتاب ہے، میں یہ جانا چاہتا تھا کہ اس خصوصیت کا سبب کیا ہے، اور اس حفاظت اور بچاؤ کا جس کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے، سورہ سے کیا معنوی تعلق ہے؟       قرآن مجید میں چھوٹی بڑی (قصار مفصل اور طوال مفصل ) ہر طرح کی سورتیں موجود تھیں کیا وجہ ہے کہ ان سب کو چھوڑ کر اس سورہ کا انتخاب کیا گیا اور یہ زبر دست خاصیت صرف اسی سورہ میں رکھی گئی ہے مجملا مجھے اس کا یقین ہوگیا کہ یہ سورہ قرآن کی ضرور ایسی منفرد سورہ ہے جس میں عہد آخر کے ان تمام فتنوں سے بچاؤ کا سب سے زیادہ سامان ہے جس کا سب سے بڑا علمبردار دجال ہوگا، اس میں اس تریاق کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جو دجال کے پیدا کردہ زہریلے اثرات کا توڑ کر سکتاہے، اور اس کے بیم...