جب ایمان کی باد بہاری چلی
جب ایمان کی باد بہاری چلی سید احمد شہید اور انکے رفقاء کی زندگی بیاں کرتی ایک بہترین کتاب نام کتاب :- جب ایمان کی باد بہاری چلی مصنف :- ابو الحسن علی حسنی ندوی فائل سائز :- ٢٥ ایم بی کتاب کے بارے میں مصنف کی رائے یہ کتاب ١٣٩٣ مطابق ١٩٧٢ میں اذا ھبت ریح الایمان کے نام سے دار عرفات رائے بریلی کی طرف سے دار العلوم ندوۃ العلماء کی عربی پریس میں شائع ہوئی، اور ممالک عربیہ میں اس نے بہت جلد شہرت و مقبولیت حاصل کر لی ، ایسا معلوم ہوا کہ جیسے وہ ایک اہم خلا پُر کرتی تھی اور عرصہ سے اس کا انتظار تھا، اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دو ہزار کا ایڈیشن چار مہینے کے قلیل عرصہ میں نکل گیا، موقر عربی اخبارات ورسائل میں اس پر تبصرے شائع ہوئے ، اور عرب ناشرین نے اس کی دوبارہ اشاعت کی پیش کش کی مناسب معلوم ہوا کہ اس کو اردو کے قالب میں بھی پیش کیا جائے کہ وہ اس تحتی براعظم کے مسلمان نوجوانوں اور جدید نسل کی تربیت کے کام میں بڑی مدد دے سکتی ہے۔ اس کام کو مصنف کے برادر زاده عزیز مولوی محمد حسنی نے بہت خوش اسلوبی سے انجام دیا، انھوں نے مصنف کی اصل کتاب "سیرت سید احمد شہید (۱-۲) سامنے رکھی، جس سے اس...