اشاعتیں

"تاریخ دعوت وعزیمت: مولانا ابو الحسن علی ندوی کی پانچ جلدوں میں جامع تاریخ"

تصویر
تاریخ دعوت و عزی مت   "مولانا ابو الحسن علی ندوی کی کتاب 'تاریخ دعوت وعزیمت' پانچ جلدوں میں اسلامی تاریخ اور دعوت کی تفصیلی وضاحت کرتی ہے۔ اس بلاگ میں کتاب کے اہم پہلوؤں کا جامع جائزہ پڑھیں۔اور ڈاؤنلوڈ کریں"  تعارف  کتاب  "تاریخ دعوت وعزیمت" مولانا ابو الحسن علی ندوی کی پانچ جلدوں میں لکھی گئی ایک اہم اور مفصل تصنیف ہے ۔  یہ کتاب اسلامی دعوت اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالتی ہے، اور اسلامی تحریکات اور ان کے اثرات کو مدنظر رکھتی ہے۔ مصنف کا تعارف  مولانا ابو الحسن علی ندوی (1914-1999) ایک ممتاز اسلامی سکالر، مصنف، اور دانشور تھے۔  ان کی تحریریں اور علمی کام اسلامی دنیا میں بہت سراہا جاتا ہے۔ ان کی دیگر مشہور تصنیفات میں "کاروان زندگی" اور "اسلام اور مغربیت کی کشمکش" شامل ہیں کتاب کی خصوصیات  "تاریخ دعوت وعزیمت" ایک جامع اور تفصیلی کتاب ہے جو اسلامی دعوت کی تاریخ، اس کی کامیابیاں، مشکلات، اور مستقبل کی سمتوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس کتاب میں مولانا ندوی نے اسلامی دعوت کے مختلف پہلوؤں کو بھرپور طریقے سے بیان کیا ہے۔ حصہ اول :- پہلی صدی ہ

معرکہ ایمان و مادیت

تصویر
 معرکہ ایمان و مادیت  معرکہ ایمان و مادیت مولانا علی میاں صاحب ندوی کی مشہور کتاب ہے جو الصراع کا ترجمہ ہے نام کتاب :- معرکہ ایمان و مادیت مصنف :- مولانا علی میاں ندوی  کتاب کے بارے میں مولانا علی میاں صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ اس کتاب میں فرماتے ہیں  عہد آخر کے فتنوں سے سورہ کہف کا تعلق مجھے محسوس ہوا کہ میرا دل اس راز تک پہونچنے کے لئے بیتاب ہے، میں یہ جانا چاہتا تھا کہ اس خصوصیت کا سبب کیا ہے، اور اس حفاظت اور بچاؤ کا جس کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے، سورہ سے کیا معنوی تعلق ہے؟       قرآن مجید میں چھوٹی بڑی (قصار مفصل اور طوال مفصل ) ہر طرح کی سورتیں موجود تھیں کیا وجہ ہے کہ ان سب کو چھوڑ کر اس سورہ کا انتخاب کیا گیا اور یہ زبر دست خاصیت صرف اسی سورہ میں رکھی گئی ہے مجملا مجھے اس کا یقین ہوگیا کہ یہ سورہ قرآن کی ضرور ایسی منفرد سورہ ہے جس میں عہد آخر کے ان تمام فتنوں سے بچاؤ کا سب سے زیادہ سامان ہے جس کا سب سے بڑا علمبردار دجال ہوگا، اس میں اس تریاق کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جو دجال کے پیدا کردہ زہریلے اثرات کا توڑ کر سکتاہے، اور اس کے بیمار کو مکمل طورپر شفایاب کر سکتا ہے

سفید جزیرہ

تصویر
  سفید جزیرہ نسیم حجازی کا ایک مشھور ناول نام کتاب :- سفید جزیرہ ناول نگار :- نسیم حجازی  صفحات :- 150 فائل سائز :- 5۔7 ایم بی    کتاب کا تعارف :- سفید جزیرہ ناول کا شمار نسیم حجازی صاحب کے بہرترین ناولوں میں ھوتا ہے۔آپ کا اصل نام شریف حسین ہے لیکن شہرت قلمی نام نسیم حجازی سی ہوئی۔آپ ایک مشھور ناول نگار ہیں آپ کے ناول زیادہ تر تاریخ اور مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان پر مبنی ہوتے ہیں۔   آپ کے طرز تحریر میں چند خوبیاں کمال کی ہیں آپ کی نثر عمدہ اور سلیس ہوتی ہے ، قاری ناول شروع کرتا ہے تو مکمل کر کے ہی دم لیتا ہے ،کردار مثبت اور طاقتور ہوتے ہیں دلیری کے ساتھ ان کردار میں مثبت اخلاقی قدروں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے ان کے ناول میں عشق و محبت کی داستان بھی ہوتی ہے لیکن پیش کرنے کا طریقہ اتنا سلجھا ہوا ہوتا ہیکہ پڑھنے والا ذرا برابر بھی برا محسوس نہ کرے ۔    آپ ناولانہ انداز میں اسلام کی تاریخ اس خوش اسلوبی سے بیان کرتے ہیں کہ تاریخ کا منطر آنکھوں کے سامنے گھومنے لگتا ہے ناول کے کردار ک اندازایسا  مکالمانہ ہوتا کہ قاری خود کو کہانی کا ایک حصہ سمجھنے لگتا ہے اور اس کہانی میں کھو جاتا ہے   ا

شمشیر بے نیام

تصویر
  شمشیر بے نیام حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی داستان شجاعت نام کتاب :- شمشیر بے نیام ناول نگار :- عنایت اللہ التمش فائل سائز :- High Quality File :-     ١٥٣ ایم بی    ، Small Size file :- ١٠ ایم بی کتاب کے بارے میں :-  عنایت اللہ (یکم نومبر، 1920ء تا 16 نومبر،1999ء) پاکستان کے ایک معروف ادیب، صحافی، مدیر، افسانہ نویس، جنگی وقائع نگار اور تاریخی ناول نگار تھے۔   اپنے یادگار تاریخی ناولوں اور پاک بھارت جنگ 1965ء و پاک بھارت جنگ 1971ء کی داستانوں سے شہرت پائی۔ ماہنامہ حکایت اور سیارہ ڈائجسٹ کے پیچھے انہی کی شب و روز محنت تھی۔ میم الف، احمد یار خان، وقاص، محبوب عالم، التمش، صابر حسین راجپوت اور دیگر قلمی ناموں سے بھی شاہکار ادب تخلیق کیا۔۔ عنایت اللہ مرحوم نے 79 سال کی عمر تک بھرپور ادبی تخلیقات اردو ادب کو دیں جن کی تعداد لگ بھگ 100 کے قریب ہے ۔   اپنے فن پر عنایت اللہ التمش کو مکمل قدرت حاصل ہے۔ آپ ناول کی تکنیک سے بھی اچھی طرح واقف ہیں۔ آپ کا مطالعہ وسیع اور مشاہدہ گہرا ہے۔ آپ جس ماحول کو پیش کرنا چاہتے ہیں اس کی تفصیلات اس طرح سے پیش کرتے ہیں کہ تصویر آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے۔ آپ ح

ربیع الاول کی تقریریں

تصویر
ربیع الاول کی تقریریں   ربیع الاول کی مناسبت سے تین کتابیں کتاب (١) :- تحفہ ربیع الاول ، فائل سائز:- ٣ ایم بی کتاب (٢) :-   ربیع الاول میں جوش محبت ، فائل سائز :- ٢ ایم بی کتاب(٣) :- مومن کی زندگی کا ہر لمحہ ربیع الاول ہے ، فائل سائز :- ١٢ ایم بی   *ربیع الاول کی آمد پر مولانا عبد الماجد دریابادی رحمہ اللہ کی ایک بہترین تحریر* آپ کہتے ہیں کہ آپ کے رسول کی سیرت سب سے زیادہ پاک و پاکیزہ ستھری اور روشن، بے لوث و بے داغ ہوئی ہے۔ اور راستی و راستبازی ، امانت و دیانت ، حلم و عفو، صبر و تحمل، فیاضی و همدردی، نرمی ولینت ، شفقت و رحمت ، زہد و تقویٰ، پارسائی و پاکبازی، نیکی و نیک نفسی، ایثارو بے نفسی، ہر صنف اخلاق، ہر شعبۂ روحانیت کے جوہر.... کمال اور انتہائے کمال پر رسول اسلام ﷺ کی مبارک زندگی میں مل جاتے ہیں۔       یہ آپ کا دعویٰ ہے اور اپنی جگہ پر حرف بہ حرف صحیح ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ منکر سے اس کا اقرار کیونکر کرائیے گا ؟ جس نے اب تک آپ کے رسول ﷺ کو نہ جانا ہے، نہ پہچانا ہے اور اسی لئے نہ مانا ہے ، وہ آخر کیونکر جاننے، پہچاننے، اور ماننے لگے؟          کیا آپ عیسائیوں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ

علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج

تصویر
  علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج آخری تصنیف حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب نام کتاب :- علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج مصنف :- قاری محمد طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ فائل سائز :-  ٥ ایم بی کتاب کے بارے میں :- عرض ناشر بسم الله الرحمن الرحیم الحمد لله وحده والصلوة والسلام على من لا نبي بعده وعلى آله واصحابه الكرام البررة - اما بعد! توازن و اعتدال حیات انسانی بلکہ اس کائنات عالم کا وہ وصف خاص ہے جو کسی بھی چیز کو حسن و خوبی بخش کر مظہر کمال بناتا ہے ۔ اس توازن و اعتدال کی عام زندگی میں جسں قدر ضرورت ہے وہ اہلِ نظر سے پوشیدہ نہیں۔ مگر دین و شریعت میں یہ وصف اور زیادہ ناگزیر اس لئے بن جاتا ہے کہ دینِ اسلام اور شریعت مطہرہ پر انسان کا حال و مستقبل دونوں موقوف ہیں اور دین میں اعتدال سے محرومی کا مطلب دنیا و آخرت کی محرومی ہو جاتا ہے جس کو کوئی عاقل گوارا نہیں کر سکتا ۔  دین میں اعتدال کیا ہے ؟ اور اس اعتدال کے حصولی کے مسلم طریقے کیا ہیں ؟ جو کتاب اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے یہ سی کی اصولی تشریح ہے۔ ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمیں اس کتاب کے شائع کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور تاریخی حقائق

تصویر
معاویہ رضی اللہ عنہ اور تاریخی حقائق   حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل اور ان پرکئے جانے والے اعتراضات کا مدلل جواب دینے والی کتاب نام کتاب :- معاویہ رضی اللہ عنہ اور تاریخی حقائق مؤلف :- مفتی تقی عثمانی صاحب فائل سائز :-   ١٨ ایم بی تعارف :- سیدنا معاویہ  ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابت وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی کی وفات کے بعد ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔   لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گردوغبار میں روپوش ہو کر رہ گیاہے۔اور امر کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ تاریخ کی روشنی میں اصل حقیقت کو واضح کیا جائے۔   زیر تبصرہ کتاب" حضرت معاویہ اور تاریخی حقائق " معروف عالم دین محترم مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے صحابی رسول

إذا هبت ريح الإيمان

تصویر
  إذا هبت ريح الإيمان سید احمد شہید اور انکے رفقاء کی زندگی پر عربی میں ایک بہترین کتاب نام کتاب :- إذا هبت ريح الإيمان  مصنف :- ابو الحسن علی حسنی ندوی فائل سائز :- ٢٥ ایم بی کتاب کے بارے میں مصنف کی رائے  یہ کتاب ١٣٩٣ مطابق ١٩٧٢ میں اذا ھبت ریح الایمان کے نام سے دار عرفات رائے بریلی کی طرف سے دار العلوم ندوۃ العلماء کی عربی پریس میں شائع ہوئی، اور ممالک عربیہ میں اس نے بہت جلد شہرت و مقبولیت حاصل کر لی ، ایسا معلوم ہوا کہ جیسے وہ ایک اہم خلا پُر کرتی تھی اور عرصہ سے اس کا انتظار تھا، اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دو ہزار کا ایڈیشن چار مہینے کے قلیل عرصہ میں نکل گیا، موقر عربی اخبارات ورسائل میں اس پر تبصرے شائع ہوئے ، اور عرب ناشرین نے اس کی دوبارہ اشاعت کی پیش کش کی مناسب معلوم ہوا کہ اس کو اردو کے قالب میں بھی پیش کیا جائے کہ وہ اس تحتی براعظم کے مسلمان نوجوانوں اور جدید نسل کی تربیت کے کام میں بڑی مدد دے سکتی ہے۔  اس کام کو مصنف کے برادر زاده عزیز مولوی محمد حسنی نے بہت خوش اسلوبی سے انجام دیا، انھوں نے مصنف کی اصل کتاب "سیرت سید احمد شہید (۱-۲) سامنے رکھی، جس سے اس عربی کتاب کا اصل

عریانیت سے نقاب کی طرف

تصویر
  عریانیت سے نقاب کی طرف ایک امریکی اداکارہ کی قبول اسلام کی روداد نام کتاب :-’’عریانیت سے نقاب کی طرف‘‘ مترجم :- مولانا یحییٰ نعمانی صاحب  فائل سائز :- ٣ ایم بی  کتاب کے بارے میں    پیش لفظ   سارہ بوکر ایک امریکی نومسلم خاتون ہیں،اپنی جاہلیت کے زمانے میں وہ ایک ماڈل، فلم ایکٹریس اورFitness instructorکی حیثیت سے جانی جاتی تھیں۔ زیرنظرمضمون میں انہوں نے اپنے”جاہلیت سے اسلام کی طرف سفر‘ کی کچھ مختصرسی داستان لکھی ہے۔اور اپنایہ تجربہ بھی بتایا ہے کہ مغرب عورت کی جس آزادی کی عالم گیر دعوت کا نقیب ہے،   وہ اس راستے کی انتہاؤں تک جا چکی ہیں، وہاں انہوں نے اپنی نسوانیت کو جس حال پر پایا وہ آخری درجہ ذلت اور غلامی کا حال تھا۔ خوداعتمادی، احترام نسوانیت اور وقاران کو واپس آ کروہاں ملے جس کو حیاوحجاب کی اسلامی تہذیب کہتے ہیں۔   اس بہن کی تحریر ایمان وحمیت سے لبریز ہے۔ ہم جیسے ”نسلی مسلمانوں“ کے لیے اس کا اسلام اور شریعت اسلام پر یہ اعتماد قابل رشک بھی ہے اور اس کی بصیرت رہنما بھی۔    یہ مضمون اس قابل ہے کہ ہم اسے جلسوں میں پڑھ کر سنائیں، خصوصاً نو جوانوں اور گھر کی بچیوں اور عورتوں کو پڑھوایااور

شہاب نامہ

تصویر
  شہاب نامہ شہاب نامہ قدرت اللہ شہاب کی خود نوشت کہانی ہے نام کتاب :- شہاب نامہ  مصنف :- قدرت اللہ شہاب    فائل سائز :-     کتاب کے بارے میں    شہاب نامہ قدرت اللہ شہاب کی خودنوشت کہانی ہے۔ قدرت اللہ شہاب کا انتقال 1986ء میں ہوا اور یہ کتاب 1987ء میں شائع ہوئی۔ شہاب نامہ مسلمانان برصغیر کی تحریک آزادی کے پس منظر، مطالبہ پاکستان، قیام پاکستان اور تاریخ پاکستان کی چشم دید داستان ہے۔ جو حقیقی کرداروں کی زبان سے بیان ہوئی ہے۔ شہاب نامہ دیکھنے میں ضخیم اور پڑھنے میں مختصر کتاب ہے۔ شہاب نامہ امکانی حد تک سچی کتاب ہے۔ قدرت اللہ شہاب نے کتاب کے ابتدائییہ میں لکھا ہے کہ،     میں نے حقائق کو انتہائی احتیاط سے ممکنہ حد تک اسی رنگ میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے جس رنگ میں وہ مجھے نظرآئے۔ جو لوگ قدرت اللہ شہاب کو جانتے ہیں ان کو معلوم ہے کہ یہ ایک سادہ اور سچے انسان کے الفاظ ہیں۔ قدرت اللہ شہاب نے اس کتاب میں وہی واقعات لکھے ہیں جو براہ راست ان کے علم اور مشاہدے میں آئے اس لیے واقعاتی طور پر ان کی تاریخی صداقت مسلم ہے۔ اور بغیر تاریخی شواہد یا دستاویزی ثبوت کے ان کی صداقت میں شک کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

یادوں کی برات

تصویر
 یادوں کی برات یادوں کی برات جوش ملیح آبادی کی خود نوشت سوانح عمری ہے نام کتاب :- یادوں کی برات مصنف :- جوش ملیح آبادی فائل سائز :- ٣٢ ایم بی کتاب کے بارے میں :-  جوش ملیح آبادی (پیدائش: 5 دسمبر 1898ء - وفات: 22 فروری 1982ء) پورا نام شبیر حسین خاں جوش ملیح آبادی اردو ادب کے نامور اور قادر الکلام شاعر تھے۔ آپ آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ شاعر انقلاب کے لقب سے بھی جانے جاتے ہیں۔ آپ 5 دسمبر 1898ء کو اترپردیش ہندوستان کے مردم خیز علاقے ملیح آباد کے ایک علمی اور متمول گھرانے میں پیدا ہوئے۔  تقسیم ہند کے چند برسوں بعد ہجرت کر کے کراچی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ جوش نہ صرف اپنی مادری زبان اردو میں ید طولیٰ رکھتے تھے بلکہ آپ عربی، فارسی، ہندی اور انگریزی پر عبور رکھتے تھے۔ اپنی اِسی خداداد لسانی صلاحیتوں کے وصف آپ نے قومی اردو لغت کی ترتیب و تالیف میں بھرپور علمی معاونت کی۔  نیز آپ نے انجمن ترقی اردو ( کراچی) اور دارالترجمہ (حیدرآباد دکن) میں بیش بہا خدمات انجام دیں۔ 22 فروری 1982ء کو آپ کا انتقال ہوا۔ یادوں کی برات جوش ملیح آبادی کی لکھی ہوئی ایک ضخیم مگر دلچسپ خود نوشت سوانخ عمر

زندگیاں صحابہ کی

تصویر
   زندگیاں صحابہ کی صور من حیاۃ الصحابۃ کا اردو قالب نام کتاب :- زندگیاں صحابہ کی مصنف :- اقبال احمد قاسمی فائل سائز :- ٩ ایم بی کتاب کے بارے میں :-  یوں تو روئے زمین پر بے شمار امتیں اور ملتیں ہیں؛ لیکن ان میں جو مقام ومرتبہ امت محمدیہ کو حاصل ہے،وہ کسی اور کو نہیں۔     امت محمدیہ کے مقام ومنصب کااندازہ قرآنِ کریم کی اس آیت سے کیاجاسکتاہے:     ”کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالمَعْرُوفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ المُنْکَر“۔ اس آیت میں مسلمانوں کو مخاطب کرکے صاف کہہ دیا گیاہے کہ تم بہترین ا مت ہو۔   خیرِامت سے مراد مسلمان ہیں؛ لیکن جو مسلمان جس قدر اسلام کا پابند ہوگا اور اپنے فرائض منصبی کی تکمیل کرنے والا ہوگا، اس کا مقام اسی اعتبار سے بلند ہوگا ۔   جیسا کہ فضیلت کامعیار بیان کرتے ہوئے قرآن میں ارشاد فرمایا گیا: اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَاللّٰہِ اَتْقَاکُمْ ”بلاشبہ تم میں زیادہ مکرم وہ ہے جو متقی ہو  اگر مسلمانوں میں کسی ایسے طبقے کی تلاش کی جائے جو مقام ومنصب کے اعتبار سے زیادہ بلند مقام رکھتا ہو، تو ان میں اول مقام صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کاہے۔   صح